شان علی رضی اللہ عنہ منفرد کلام پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ صاحب
منظر فضائے دھر میں سارا علی کا ہےجس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علی کاہے
کل کا جمال جزو کے چہرے سے ہے عیاں
گھوڑے پہ ہیں حسین نظارہ علی کا ہے
تم دخل دے رہے ہو عقیدت کے باب میں
دیکھو یہ معاملہ ہمارا علی کا ہے
مرحب دو نیم ہے سر مقتل پڑا ہوا
اٹھنے کا اب نہیں ہے یہ مارا علی کا ہے
تو کیا ہے اور کیا ہے تیرے علم کی بساط
تجھ پر کرم نصیر یہ سارا علی کا ہے
May 15, 2020
Tags :
Al QURAN
,
Ramzan ul mubarik
Subscribe by Email
Follow Updates Articles from This Blog via Email
No Comments